اسلام آباد: وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ہے کہ پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو شامل ہوں گی، جبکہ اگلے مرحلے میں حیسکو اور سیپکو کی نجکاری متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

