چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کوکوئی نمبر تاحال الاٹ نہیں ہوا، میری درخواست ہے کہ اس آرڈر پرعملدرآمد ہونے دیں، اس آرڈر تک پہنچتے پہنچتے بڑا ٹائم لگ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنہوں نےنورین نیازی کی ملاقات کاوعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، اسے سراہتا ہوں، نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میری بات نہیں ہوئی تاہم انہوں نےملاقات کے بعد بات نہ کرکے الفاظ کا لحاظ رکھا ہے۔
بیرسٹرگوہر کا تھا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔


