ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا، تیل مزید مہنگا ہو گیا

oil prices1782092620 0


ایران کے خلاف امریکا کی نئی اور سخت پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.20 ڈالر یعنی 2.4 فیصد بڑھ کر 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں کاروباری سیشن بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک کو بھی امریکی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیسنٹ کے مطابق پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے پراکسی گروہوں کے ذریعے کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ