جامعہ کراچی روزہ مرہ امور چلانے کیلیے سینئرڈین کے سپرد

university of karachi1753826500 0



کراچی:

کراچی(رپورٹ/صفدررضوی) سندھ کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی قائم مقام وائس چانسلرکے بعداب روزمرہ امور چلانے کیلیے سینیئرڈین کے حوالے کی جارہی ہے۔

کیونکہ جامعہ کراچی کااضافی چارج رکھنے والے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطفیل احمد آئندہ ہفتے 5 روزہ تعلیمی دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہورہے ہیں۔

انھوں نے سندھ حکومت سے یکم سے 5 ستمبر تک بیرون ملک جانے کیلیے چھٹی کی درخواست کی تھی جسے منظورکرلیاگیاہے، ان کی عدم موجودگی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں پرووائس چانسلرڈاکٹر نعمان احمد بطوروائس چانسلر روز مرہ امور دیکھیں گے۔

جبکہ جامعہ کراچی جس میں ڈاکٹرطفیل احمد پہلے ہی اضافی چارج کے طور پرکام کررہے ہیں، ان کی بیرون ملک رخصت کے سبب یہاں بھی معاملے مزید ایڈہاک ازم کی طرف جائیگا اوررئیس کلیہ علوم الادویات پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب جامعہ کراچی میں روز مرہ امور دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ڈاکٹر طفیل احمد کے بطور اضافی چارج 1 ماہ پوراہوچکاہے، تاہم تلاش کمیٹی کی سفارش کے باوجودتاحال نئے اور مستقل وائس چانسلرکی تقرری نہیں ہوسکی، جس کے سبب یونیورسٹی ایک ایڈہاک دورانیے سے گزرہی ہے جو طویل ہوتاجارہاہے اضافی چارج رکھنے والے وائس چانسلرڈاکٹر طفیل احمد نے یکم ستمبرکو یونیورسٹی کی اکیڈمک۔

کونسل کااجلاس بھی طلب کررکھا تھا، تاہم رجسٹرار جامعہ کراچی کے قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طفیل احمدکے بیرون ملک دورے کے سبب اسے ری شیڈول کیاگیاہے، یہ اجلاس اب 8 ویں ستمبرکو ہوگا،جس میں داخلہ پالیسی اورکالجوں کیلیے بائے اینوول امتحانات سے متعلق فیصلے ہونے ہیں،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اکتوبر میں این ای ڈی کنونشن کے سلسلے میں ڈاکٹر طفیل احمد کاکینیڈااور امریکاکادورہ بھی متوقع ہے ۔





Source link

متعلقہ پوسٹ