روسی صدر کا ایران جنگ سے امریکہ کے کمزور ہونے کا دعویٰ

news 1788021043 2189



news 1788021043 2189

(24 ںیوز)امریکی اخبار نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ کے باعث امریکا کمزور ہوا ہے اور یہ صورتحال روس کے لیے اپنے مفادات کے حصول کا ایک اہم موقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کا خیال ہے کہ امریکا کی موجودہ کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپ میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے خلاف روس اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف نے روس کے دورے کے دوران ماسکو کو یوکرین کے خلاف جنگ میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ کی۔ اخباراتکی آن لائن رکنیت حاصل کرنا

رپورٹ کے مطابق جان ریٹکلف نے روسی حکام پر واضح کیا کہ یوکرین کے خلاف کسی بھی نئی کارروائی یا جنگ میں اضافے کے نتائج خود روس کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم





Source link

متعلقہ پوسٹ