کینیڈا کا امریکا کے خلاف 8 ستمبر سے نئی ٹیرف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
امریکا کے خلاف نئی ٹیرف پابندیوں کی تفصیلات چند روز میں جاری کردی جائیں گی، کینیڈین وزیر اعظم
اوٹاوا: کینیڈا نے امریکا کے خلاف 8 ستمبر سے نئے اقدامات کا اعلان کردیا، وزیراعظم مارک کارنی کے مطابق کینیڈین اقدامات اسٹیل، ڈیری اور دیگر شعبوں پر مرکوز ہوں گے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف نئی ٹیرف پابندیوں کی تفصیلات چند روز میں جاری کردی جائیں گی۔
مارک کارنی کے مطابق امریکا کے خلاف کینیڈا کے اقدامات اسٹیل، ڈیری اور دیگر شعبوں پر مرکوز ہوں گے۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا اپنی اہم صنعتوں کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار نہیں تھا، امریکا کی پیش کش قبول نہیں کرسکتے۔
مارک کارنی کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا امریکا کے مطالبات پورے نہیں کرے گا، امریکا کے خلاف اقدامات 8 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

