
( ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ غزہ سے اڑنے والی پتنگوں کو جنگی ہتھیار تصور کیا جائے۔
اسرائیل نے غزہ سے پتنگیں، غبارے اور ڈرونز اسرائیلی حدود کی جانب بھیجے جانے کے دعوے کے بعد حملے تیز کرنے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں میں کوئی دھماکا خیز یا مشتبہ مواد موجود نہیں تھا۔
اس کے باوجود اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ میں کارروائیاں بڑھانے اور بعض رہائشی علاقوں سے فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم دینے کی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کولمبو ٹیسٹ میں ہنگامہ! آئی سی سی نے بڑا فیصلہ سنا دیا
حماس نے اسرائیلی مؤقف کو مزید حملوں کا بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گھر فلسطینی بچوں کی جانب سے اڑائی جانے والی پتنگوں کو جواز بنا کر فلسطینیوں پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے

