پرتگال کے نوجوان فٹبالر میچ کے دوران اچانک گر کر انتقال کر گئے

untitled design 2026 08 24t195500 8401787583489 0



پرتگال کے فٹبالر کوین کاسترو 25 برس کی عمر میں میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد انتقال کرگئے۔

لزبن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق کوین کاسترو اپنے کلب ریئل ایس سی ساڈ اور ایسٹریلا دا امادورا کے درمیان دوستانہ میچ میں شریک تھے کہ اچانک گر پڑے اور موقع پر انتقال کر گئے۔

ایسوسی ایشن نے کوین کاسترو کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ، دوستوں اور ریئل ایس سی ساڈ سے تعزیت کی۔ فٹبالر کی اچانک موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

ریئل اسپورٹ کلب نے کوین کاسترو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ کلب کے خاندان کا حصہ تھے اور ان سے وابستہ ہر شخص پر گہرا اثر چھوڑ گئے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ