عمران خان سے نورین نیازی کی ملاقات، عدالتوں کو ہی بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دینا ہے، علیمہ خان

noreen and imran1787058205 0



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی بہن نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں جا کر ملاقات کی اور علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہی بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دینا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نورین نیازی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس فیکٹری ناکے پر پہنچیں جہاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں کے سوالوں کے جواب نہیں دیے اور گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئیں۔

اس موقع پر علیمہ خان نے اڈیالہ جیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ابھی تک بات نہیں کرائی گئی ہے، یہ توہین عدالت ہے، میری اور ڈاکٹر عظمیٰ کی ملاقات بھی نہیں کرائی گئی اور یہ بھی توہین عدالت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو عدالت کے احکامات کے مطابق چل رہے، پتا نہیں حکومت کو کس بات کا ڈر ہے، ہم عدالت کے حکم کے مطابق کوئی بات نہیں کررہے ہیں، ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل نے جو ان کے ساتھ ہوا اس پر بات کی ہے، ہم خود عدالت کے سامنے جائیں گے کہ آپ کے فیصلے کی وجہ سے ہمیں کتنی خوشی ہوئی تھی۔

علیمہ خان نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں شکر ہے عدالتیں انصاف دینے کی کوشش کررہی ہیں، لوگ ججوں پر خوش تھے کیونکہ ججوں نے جو باتیں کیں وہ قانون کے مطابق ہیں، اگر عدالتیں انصاف نہیں دیں گی تو لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے گا، عدالتوں کو ہی بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دینا ہے اور ہماری امید عدالتوں سے ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا حکم نہ مان کر حکومت کہہ رہی ہے وہ عدالتوں کو مانتے ہی نہیں، ہم انصاف دینے والے ججوں کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام پاکستانیوں کو اپنی عدالتوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ صحافی بانی سے ملاقات کے بعد سوال پوچھ کر توہین عدالت کررہے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ