پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

3 3.webp


پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

عوام کے لیے ایک اور بری خبر اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ