پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے ایف آئی ایچ ورلڈ کانفرنس کے موقع پر اہم ملاقاتیں کی جس کے نتیجے میں یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اگلے سال یورپ کی ٹاپ ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
برسلز میں منعقد ہونے والی ایف آئی ایچ ورلڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے صدر طیب اکرام سے اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان ہاکی کی عالمی سطح پر موجودگی اور اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، بین الاقوامی روابط کے فروغ اور پاکستان میں عالمی معیار کی ہاکی سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے مختلف حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی نے کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کی ہاکی فیڈریشنز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں ہاکی کے فروغ، باہمی تعاون اور بین الاقوامی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے امکانات پر مثبت اور تعمیری گفتگو کی۔
ملاقاتوں کے نتیجے میں یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اگلے سال یورپ کی ٹاپ ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، جس سے ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی واپسی اور کھیل کے فروغ کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق عالمی ہاکی برادری کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی ایکسپوژر فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Source link

