او جی ڈی سی ایل کا بغیر معاوضہ سروے جاری — فتح جنگ کے کسان سراپہ احتجاج

IMG 20260513 WA15131


فتح جنگ (ملک عادل شہزاد) — تحصیل فتح جنگ کے گاؤں شہرائے بہادر میں قائم پاکستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کے سروے کیمپ (SP1) کی جانب سے تقریباً ایک سال سے مقامی کسانوں کی زمینوں پر سروے سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم اب تک کسی بھی متاثرہ کسان یا زمیندار کو ایک پیسہ بھی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نہ صرف معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوئی بلکہ فی کنال معاوضے کی شرح تک واضح نہیں کی گئی، جس سے مقامی آبادی میں شدید بے چینی اور بداعتمادی پیدا ہو رہی ہے۔ متعدد درخواستوں، شکایات اور یاددہانیوں کے باوجود کیمپ انتظامیہ اور پارٹی چیف کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
متاثرہ کسانوں، زمین مالکان اور کاروباری اداروں نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل اور اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریٹس کے مطابق فی الفور معاوضہ ادا کیا جائے اور ان کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔
پارٹی چیف SP1 محمد اسرائیل سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب موصول نہ ہوسکا۔ ادارہ ان کا موقف ملنے پر شائع کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ