
(24 نیوز) اسرائیل میں اس ہفتے کے آخر میں ‘ببے تحاشا شدید ‘ موسم گرما کی بارش اور ممکنہ سیلاب کا امکان ہے۔
اسرائیل میٹرولوجیکل سروس نے اس ہفتے کے آخر میں متوقع "انتہائی غیر معمولی” اور "بے مثال” بارش کی وارننگ جاری کی ہے جو سیلاب اور دیگر رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہے۔
ائی ایم ایس IMS کا کہنا ہے کہ "ہمیں سال کے اس وقت کے لیے ایک انتہائی اہم اور انتہائی غیر معمولی بارش کا واقعہ پیش آنے کا امکان ہے” ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات، IMS کا کہنا ہے کہ شمالی ساحل، شیرون کے علاقے اور تل ابیب کے میٹروپولیٹن علاقے میں سب سے زیادہ بارش متوقع ہے۔
آئی ایم ایس نے آج بتایا کہ "بارش کے ساتھ گرج چمک، بجلی گرنے، اور یہاں تک کہ اولے بھی ہونے کی توقع ہے۔” "بارش کی شدت کی وجہ سے ساحلی شہروں میں شہری سیلاب (اربن فلڈ)اور رزندگی کے روزہ مرہ کاموں میں کاوٹوں کا حقیقی امکان ہے، تل ابیب کے علاقے اور شفیلا کے شہروں میں بھی اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: بارش ہوگی یا نہیں : محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آگئی
عام طور پر اسرائیل میں گرمیوں کے مہینوں میں کسی قسم کی بارش کا تجربہ کرنا انتہائی غیر معمولی بات ہے، حالانکہ دو ہفتے پہلے 15 اگست کو یروشلم اور اس کے آس پاس کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔
غزہ کے لیے فی الحال اتوار کی صبح بارش کا قابلِ ذکر امکان ضرور موجود ہے۔
انتیس اور تیس اگست کو جب اسرائیل کے کئے علاقوں میں غیر معمولی بارش ہو رہی ہو گی تو اس وقتفلسطین سے اردن تک تقریباً سبھی علاقوں میں موسم گرم ہو گا اور بارش نہ ہونے کے برابر ہو گی۔ البتہ اتوار کی صبح صرف غزہ کی پٹی کے کچھ علاقوں مین کچھ بارش برس سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پمز سانحہ کی رپورٹ میں آگ پھیلنے کی وجہ کے متعلق ہولناک انکشاف

