پاکستانی کرکٹر بابر اعظم انگلی کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باوجود جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپسی کرنے والے ہیں۔
بابر نے گذشتہ ہفتے ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی، جسے انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے جیت لیا تھا، کیونکہ وہ اس مسئلے کا شکار تھے۔ تاہم انہوں نے کرکٹ کے گھر لارڈز میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا ہے۔
بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بابر نے کہا: ’جی ہاں، کل کے میچ کے لیے میں 90 فیصد فٹ ہوں۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہیں یہ انجری ابتدا میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ہوئی تھی اور بعد ازاں بیکنم میں وارم اپ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے ان کی تکلیف مزید بڑھ گئی۔
بابر کی دستیابی پاکستان کے لیے بڑا حوصلہ افزا اضافہ ثابت ہوگی۔ انگلینڈ کی سرزمین پر ان کی بیٹنگ اوسط 65.75 ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف 14 اننگز میں ان کی اوسط 53.83 رہی ہے۔
پاکستان کی کارکردگی کے بارے میں بابر نے کہا: ’ہم اس معیار کے مطابق نہیں کھیل رہے، جس طرح انگلینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے۔‘
ہیڈنگلے میں پاکستان کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میچ تیسرے دن تک بھی نہیں پہنچ سکا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: ’لیکن اس کے بعد ہم اکٹھے بیٹھے اور اپنی غلطیوں پر بات کی۔‘

