لاہور؛ کلہاڑی کے وار سے خاتون کو قتل کرنے والا میاں بیوی شیخوپورہ سے گرفتار

couple arrested1787915949 0



سندر کے علاقے میں خاندانی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے قاتل میاں بیوی شیخوپورہ سے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم جہانگیر پر مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے شابانہ بی بی کو قتل کرنے کا الزام ہے، واردات کے دوران شاہد اقبال بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس و فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے اور قانونی کارروائی جاری ہے، مرکزی ملزم جہانگیر اور اس کی اہلیہ کو کوٹ عبدالمالک، شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، قتل کے دونوں ملزمان کو وقوعہ کے صرف 7 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ