مکہ مکرمہ میں قرآن مجید کا صدیوں پرانا نایاب نسخہ زائرین کے لیے پیش

news 1788169904 6133



news 1788169904 6133

(ویب ڈیسک)مکہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع میوزیم میں قرآن مجید کے ایک نایاب نسخے کی نمائش کی جا رہی ہے جو تیسری صدی ہجری کا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ تاریخی اور نایاب صفحہ قرآن مجید کی کتابت کے ابتدائی دور اور اس کے تحفظ کے سفر کو اجاگر کرتا ہے۔

نمائش میں رکھا گیا ایک صفحہ سورۂ مریم کے ایک حصے پر مشتمل ہے جو چمڑے سے بنے ورق پر سرخ روشنائی سے تحریرکیا گیا ہے، اس میں اعراب اور نقطے موجود نہیں جو ابتدائی قرآنی کتابت کی ایک نمایاں خصوصیت ہے، یہ اس صفحے کو علمی اور تاریخی لحاظ سے منفرد بناتا ہے۔

یہ مخطوطہ میوزیم کے زائرین کو قرآنی کتابت کے ارتقا اور ابتدائی اسلامی صدیوں کے دوران قرآن مجید کو تحریر کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقوں کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ نایاب قرآنی نسخہ کنگ عبدالعزیز لائبریری کے ذخیرے میں محفوظ ہے جو اسلامی ورثے اور نادر مخطوطات کے تحفظ اور تحقیق کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف4 روزہ دورے پر سنگاپور روانہ

قرآن میوزیم، حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے نمایاں اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے، یہ میوزیم قرآن مجید کی تاریخ کے ساتھ اس کی کتابت اور تدوین کے مراحل کو اجاگر کرتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ