نعیمہ بٹ کا صنفی کرداروں پر بےباک تبصرہ؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نعیمہ بٹ.webp


نعیمہ بٹ کا صنفی کرداروں پر بےباک تبصرہ؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نعیمہ بٹ کا مردوں اور خواتین کے بدلتے کرداروں پر تبصرہ وائرل ہوگیا

پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کے مردوں اور خواتین کے بدلتے سماجی کرداروں سے متعلق تبصرے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

نعیمہ بٹ نے موجودہ نسل کے رویوں کا موازنہ ماضی کے دور سے کرتے ہوئے معاشرے میں مردوں اور خواتین کے کرداروں اور بدلتی ہوئی سوچ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مرد تو پاپا کے زمانے میں ہوتے تھے یہ تو سب ناراض عورتیں ہیں۔

نعیمہ بٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے مؤقف سے اتفاق کیا جبکہ بعض نے ان کے تبصرے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ کے بیان کے بعد صنفی کرداروں اور معاشرتی رویوں سے متعلق بحث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ