بلوچستان میں ریلوے کے نئے سفر کا آغاز، سریاب تا کچلاک منصوبہ صرف 120 دن میں مکمل

untitled design 2026 08 31t195440 3181788188346 0



وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے 3 ارب روپے کی لاگت سے سریاب تا کچلاک ریلوے منصوبہ صرف 120 دن میں مکمل کر لیا گیا ہے جو بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

منصوبے کے تحت سریاب تا کچلاک 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ ٹریک کے پشتوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کیا گیا۔ سریاب اور کچلاک ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ دونوں مقامات پر نئے ٹرن ٹیبلز کی تعمیر، تنصیب اور کمیشننگ مکمل کی گئی۔

اس کے علاوہ شیخ ماندا اور بلیلی ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، G.O.R ہالٹ اسٹیشن کی تعمیرِ نو، سولرائزیشن، برقی کام، نئے فرنیچر اور بینچز کی تنصیب مکمل کی گئی، جبکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے اور لورِ کراز ہالٹ اسٹیشن پر تعمیراتی و تکمیلی کام انجام دیا گیا ہے۔

انشاء اللہ جناح پیپلز ٹرین جلد اسی اپ گریڈ شدہ روٹ پر چلائی جائے گی، جس سے بلوچستان کے عوام کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات کے ساتھ مضبوط ریلوے رابطہ میسر آئے گا۔بلوچستان میں ریلوے کی بحالی وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مضبوط رابطوں اور جامع ترقی کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا پاکستان ریلوے کی ترجیح ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ