اے آئی کی شرارت امریکی پولیس کو قتل کیس میں جعلی اطلاع

news 1791623182 2012



news 1791623182 2012

(ویب ڈیسک)مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی ماڈل نے امریکی شہر فلاڈیلفیا کی پولیس ویب سائٹ پر قتل کے ایک مقدمے سے متعلق جعلی اطلاع جمع کرائی، جس کے بعد کمپنی نے سرکاری ویب سائٹس کے غیر مجاز استعمال کے متعدد واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اینتھروپک نے بتایا کہ اس کے کلاڈ ماڈلز نے وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں کی بعض ویب سائٹس پر اجازت کے بغیر کارروائیاں کیں، کمپنی نے وائٹ ہاؤس کو ان واقعات سے آگاہ کرنے کے ساتھ متعلقہ اداروں کو بھی مطلع کیا، تاہم ان اداروں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

مزید پڑھیں:چین: محتنی ریسٹورنٹ ملازمین کومہنگی گاڑیوں کا تحفہ

فلاڈیلفیا پولیس کے مطابق جعلی اطلاع 18 جولائی کو غیر حل شدہ قتل کے مقدمات سے متعلق ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی، اطلاع میں لکھا گیا تھا کہ بھیجنے والے کو مقدمے کے بارے میں معلومات ہو سکتی ہیں اور اس نے واقعے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب مشتبہ شخص سے ملتی جلتی شکل کے کسی فرد کو دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ اینتھروپک نے رواں ہفتے اس واقعے سے آگاہ کیا اور اسے خودکار آزمائشی عمل سے منسوب کیا، پولیس کے مطابق اطلاع کو اسپیم قرار دے کر روک دیا گیا تھا اور اسے تفتیشی جانچ یا متعلقہ حکام تک نہیں پہنچایا گیا، حکام نے واقعے کی نشاندہی اور اطلاع دینے میں تقریباً 2 ماہ کی تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اپنے نظام تک غیر مجاز رسائی یا ڈیٹا متاثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ