راجن پور آپریشن: انعامی ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھمیل نے بھی ہتھیار ڈال دیے، سرنڈر کرنے والوں کی تعداد 229 ہوگئی

IMG 20260226 WA0101


راجن پور —
راجن پور میں جاری آپریشن کے دوران رحیم یار خان کے دو بڑے اور انعامی ڈاکوؤں تنویر انڈھڑ اور ظفری جھمیل نے پولیس کے سامنے سرنڈر کرلیا۔ تنویر انڈھڑ پر ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جھمیل پر 50 لاکھ روپے کا سرکاری انعام مقرر تھا۔
ڈی پی او عرفان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کچے کے علاقے میں اب کوئی بھی منظم ڈاکو گینگ باقی نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 229 تک پہنچ گئی ہے، تاہم اس کامیابی کی قیمت بھی چکانی پڑی اور اب تک 52 پولیس اہلکار آپریشن میں شہید ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں نجات مہران آپریشن کے دوران 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈالے تھے، جن کا تعلق شر گینگ سے بتایا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سرنڈر کرنے والے اشتہاری ملزمان پر قتل، قبائلی تصادم اور ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ پوسٹ