سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل پر بھارتی شہری کو 19 برس قید کی سزا

سکھ رہنما .webp


سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل پر بھارتی شہری کو 19 برس قید کی سزا

وفاقی عدالت نے ملزم کو 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی

 امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل پر بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 برس قید کی سزا سنادی۔

55 سالہ نکھل گپتا نے رواں سال فروری میں اجرتی قتل، اجرتی قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے الزامات میں اعترافِ جرم کیا تھا۔

وفاقی عدالت نے ملزم کو 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی۔ جج نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نکھل گپتا کو سزا کے بعد ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نکھل گپتا پر الزام تھا کہ اسے بھارتی حکومتی اہلکار نے خالصتان تحریک کے لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ہدایت دی تھی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ