ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے 39 سال کی عمر میں قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان کا شاندار بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد قومی ٹیم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تکلیف دہ تھا اور اب بھی دل میں درد ہے، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ قومی ٹیم سے دور ہوجاؤں۔
View this post on Instagram
میسی ارجنٹینا کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر ہیں۔ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق وہ 200 بین الاقوامی میچز میں 120 گول کرچکے ہیں۔
میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2022 کا فیفا ورلڈ کپ جیتا۔ 2026 ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے رنر اپ رہ کر ایونٹ ختم کیا جس کے بعد میسی پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔
واضح رہے کہ میسی نے 2016 میں کوپا امریکا کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم چند ہفتوں بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اس بار ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے سفر کو مستقل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

