کولمبیا یونیورسٹی: سابق اسرائیلی فوجی کی ‘فلسطین حامی’ بھیس میں مہم، شدید ردعمل

comlbia 3109 d


کولمبیا: کولمبیا یونیورسٹی کے باہر سابق اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینی حامی مظاہرین کا روپ دھار کر احتجاجی تحریک میں داخل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ اسرائیل کے حامی ادارے "فرنٹ لائن ایڈووکیٹس” نے منگل کو ۱۱۶ براڈوے کے داخلی دروازوں کے باہر ایک میز قائم کی، جس پر لکھا تھا: "ہم آئی ڈی ایف ہیں، ہم غزہ میں رہ چکے ہیں، ہم سے کچھ بھی پوچھیں۔” کچھ فوجیوں نے کفایہ پہن کر اور فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینی حامی مظاہرین کا روپ دھار رکھا تھا۔
ایک فیکلٹی رکن نے اسپیکٹیٹر کو بتایا کہ جب انہوں نے ان افراد سے پوچھ گچھ کی تو فوجیوں نے ان کی ویڈیو بنانا شروع کردی، انہیں گھیر لیا اور اشتعال انگیز سوالات پوچھے، جس سے وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں۔ ادارے کے ایک رکن، سابق فوجی آدی کرنی، نے انسٹاگرام پر کہا کہ کفایہ پہننے سے لوگ ان کی بات زیادہ سنجیدگی سے سنتے ہیں۔ ادارے کے بانی اسٹیو کوہن نے مضمون کی اشاعت سے قبل جائزہ لینے کی شرط پر انٹرویو دینے سے انکار کردیا، جبکہ ادارے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بعد میں ہٹا دیا گیا۔
کولمبیا یونیورسٹی حماس کے ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ء کے حملے کے بعد سے احتجاج کا مرکز رہی ہے۔ یونیورسٹی نے کیمپ اور ہیملٹن ہال پر قبضے کے بعد اپنے دروازے بند کردیئے تھے، جس پر مقامی رہائشیوں نے مقدمہ بھی دائر کیا۔

متعلقہ پوسٹ