
(ویب ڈیسک) افغانستانستان میں طالبان ریجیم کے غیر قانونی قبضہ کئے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف افغانستان فریڈم فرنٹ کی بیرون ملک موجود قیادت نے افغان طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کی پیشکش پر دوٹوک جوابدیتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
طالبان رجیم کے طاقت ور دھڑے کے لیڈر اور رسمی امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے افغانستان کی طالبان ریجیم سے آزادی کے لئے جہدوجہد کرنے والے گروپوں کو افغانستانستان واپس آنے اور طالبان کے ساتھ اقتدار میں شراکت کی دعوت دی تھی۔
ملا ہیبت اللہ نے طالبان کے مخالفین کو اپنی حکومت میں عہدے دینے کی پیشکش کا یہ غیر معمولی بیان 17 نومبر 2026 کو کابل یونیورسٹی میں دیا تھا، ملا ہیبت اللہ نے اپنی اس غیر معمولی تقریر مین افغان طالبان کے دھڑوں میں اختلافات کو ختم کرنے اور "امیر کی اطاعت” یعنی خود اپنی اطاعت کرنے پر بھی زور دیا تھا اور اس کے ساتھ غیر متوقع طور پر طالبان تریجیم کے اب تک معتوب اور کئی علاقوں میں مسلح جدوجہد میں مصروف افغان دھڑوں کو صلھ کر کے طالبان کی حکومت مین شامل ہو جانے کی دعوت بھی دے دی۔
افغان طالبان کے اعلان شدہ امیر ملاں ہیبت اللہ عام طور پر قندہار میں الگ تھلگ اور سخت سکیورٹی میں رہتے ہیں، حال ہی میں ان کے قندہار سے نکل کر کابل آ جانے کے گرد غیر معمولی واقعات ہو رہے ہیں۔ ان میں سے ایک واقعہ وزیر داخلہ سراج حقانی کا ملا ہیبت اللہ کی پالیسیوں پر براہ راست تنقید کرنا بھی ہے۔
آج سوشل پلیٹ فارم ایکس پر افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیا کا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی دعوت پر دوٹوک جواب سامنے آ گیا۔ یاسین ضیا نے ملا ہیبت اللہ کی طالبان کے ساتھ اقتدار میں شراکت کر لینے کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔
افغانستان انترنیشنل کی ایکس پر فارسی زبان میں لکھی پوسٹ میں جنرل یاسین ضیا نے کہا کہ ملا ہیبت اللہ کی اقتدار میں شراکت کی دعوت مزاحمت کے بڑھتے ہوئےعسکری دباؤ کا نتیجہ ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ افغانستان عوام کی آزادی اور مساوی حقوق کے لیے لڑ رہا ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کی جدوجہد کا مقصد افغانستان عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دلانا ہے ۔
افغانستانستان فریڈم فرنٹ کے رہنما، یاسین ضیاء نے افغان طالبان کے عملاً روپوشی کی زندگی گزارنے والے رہنما کی جانب سے طالبان کے اقتدار میں شریک ہو جانے کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان طالبان پر مخالفین کی جانب سے بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے میڈیا آؤٹ لیٹ’افغانستانستان انٹرنیشنل‘ کو بتایا کہ افغانستان فریڈم فرنٹ کی جدوجہد کا مقصد اقتدار یا دولت کا حصول نہیں، بلکہ افغانستان کے عوام کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں اور آزادی نیز مساوی حقوق سے مستفید ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیئے: آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود پاکستان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، افتخار گیلانی
یاسین ضیا، رهبر جبهه آزادی افغانستان در واکنش به دعوت رهبر طالبان از مخالفان برای بازگشت به کشور و مشارکت در قدرت گفت که این اظهارات نتیجه افزایش فشارهای نظامی مخالفان بر طالبان است. او به افغانستان اینترنشنال گفت که هدف مبارزه آنان دستیابی به قدرت و ثروت نیست، بلکه میخواهند مردم افغانستان بر سرنوشت خود حاکم باشند و از آزادی و حقوق برابر برخوردار شوند. https://t.co/3Jj2TbCOff
— افغانستان اینترنشنال (@AFIntlBrk) November 17, 2026

