
(نیوز ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا (Tesla) نے امریکہ کے شہر آسٹن، ٹیکساس کے مخصوص علاقوں میں اپنی سٹیئرنگ اور پیڈل کے بغیر چلنے والی دو سیٹوں والی "سائبر کیب” (Cybercab) کی سواریاں شروع کر دی ہیں۔
اہم پیش رفت کے فوراً بعد امریکی اٹو سیفٹی ریگولیٹر (NHTSA) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیسلا کے اس اقدام کا جائزہ لے رہا ہے کیونکہ امریکی قوانین کے مطابق بنا سٹیئرنگ گاڑیوں پر کچھ پابندیاں عائد ہیں۔
کمپنی کے سی ای او ایلون مسک سائبر کیب کو روڈ پر لانے کے لیے پرعزم ہیں، تاہم وہ آسٹن میں ہونے والی اس لانچنگ تقریب میں خود شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:1 لاکھ نوکریاں ختم! الیکٹرک گاڑیوں کے بحران نےبڑی کمپنی ہلا کر رکھ دی!
تقریب میں آنے والے سرمایہ کاروں اور سوشل میڈیا پرسنلٹیز نے پروانوں کی طرح کھلنے والے سنہری دروازوں (butterfly-doors) اور گاڑی کے ڈیزائن کو بے حد سراہا۔
فی الحال ٹیسلا کی یہ سروس بغیر کسی کرائے کے شروع کی گئی ہے، تاہم آنے والے دنوں میں ڈائنامک پرائسنگ کے ذریعے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ ٹیسلا کا مقصد ڈرائیور لیس روبوٹیکسی سروس کے ذریعے چینی کمپنیوں سے ملنے والے سخت مقابلے کا جواب دینا ہے۔

