مصر: منشیات کیس میں ٹی وی اینکر سمیت  11 افراد کو سزائے موت

images 21788679630 0


مصر کی قاہرہ فوجداری عدالت نے معروف ٹی وی میزبان اور میڈیا شخصیت سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

انہیں منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ کے لیے ایک منظم مجرمانہ گروہ بنانے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا۔ یہ فیصلہ 5 ستمبر 2026 کو سنایا گیا۔ 

سارہ خلیفہ کی عمر 39 سال ہے اور وہ مشن امپاسیبل نامی پروگرام کی میزبانی کرتی تھیں، جس میں جرائم اور سکیورٹی سے متعلق موضوعات زیرِ بحث آتے تھے۔ 

استغاثہ کے مطابق گروہ بیرونِ ملک سے مصنوعی منشیات تیار کرنے کے خام مال کی درآمد، منشیات کی تیاری اور پھر ان کی فروخت و ترسیل میں ملوث تھا۔

حکام نے کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زیادہ منشیات اور متعلقہ مواد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ مبینہ طور پر دو رہائشی فلیٹس کو منشیات کی تیاری کے لیے خفیہ لیبارٹریوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ 

مقدمے میں مجموعی طور پر 28 افراد نامزد تھے۔ عدالت نے 12 کو سزائے موت، 9 کو عمر قید سنائی جبکہ 7 افراد کو بری کر دیا۔ 

سارہ خلیفہ اور دیگر مجرم قرار دیے گئے افراد کو اعلیٰ ترین فوجداری عدالت میں اپیل کا حق حاصل ہے، اس لیے موجودہ فیصلہ فوری طور پر آخری اور ناقابلِ تنسیخ سزا نہیں۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ