ایران میں آئل ٹینکر حادثہ 11 جاں بحق

news 1788681804 1151



news 1788681804 1151

(ویب ڈیسک)ایران میں آئل ٹینکر ٹرک کے خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئےہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ سنندج ہمدان شاہراہ پر پیش آیاہے۔

 ہمدان سے مریوان جانے والا آئل ٹینکر بریک فیل ہونے پر بے قابو ہوکر الٹ گیا، جس کے بعد ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

 ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان





Source link

متعلقہ پوسٹ