
(ویب ڈیسک)تنزانیہ کی صدر سامیہ صلوحو حسن کے شوہر حافظ عامر حسن انتقال کرگئے۔
تنزانیہ کے نائب صدر ڈیوگراٹیئس اینڈیجمبی نے ان کے انتقال کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حافظ عامر حسن زنجبار کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
نائب صدر نے مزید بتایا کہ ملک کے نیم خود مختار جزیرے زنجبار کے ایک گاؤں کیزیمکازی میں ان کی تدفین کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
حافظ عامر ایک ماہرِ تعلیم تھے اور عوامی سطح پر زیادہ نمایاں رہنے سے گریز کرتے تھے۔
وہ 2021 میں صدر سامیہ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد تنزانیہ کی تاریخ کے پہلے ‘فرسٹ جنٹلمین’ بنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید کا طریقہ سامنے آگیا

