کینیا کی عدالت نے ارشد شریف قتل کو غیر قانونی قرار دے دیا، اہل خانہ کو 2 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم

Screenshot 20250901 202234 1




نیروبی: کینیا کی ہائی کورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ جج جسٹس سٹیلا موٹوکو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے طاقت کا ناجائز استعمال کیا جس کے نتیجے میں ارشد شریف کی زندگی اور بنیادی انسانی حقوق پامال ہوئے۔
عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ مرحوم کے اہل خانہ کو 10 ملین کینیا شلنگ (تقریباً 2 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے) بطور معاوضہ ادا کیے جائیں، حالانکہ اہل خانہ نے معاوضہ طلب نہیں کیا تھا۔ مزید یہ کہ رقم کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں عدالتی شرح سود بھی لاگو ہو گی۔
عدالت نے ملوث پولیس افسران کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات مکمل کرنے اور مقتول کے خاندان کو پیشرفت سے آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
واضح رہے کہ معروف صحافی ارشد شریف 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اس وقت پولیس نے واقعے کو "غلط شناخت” کا معاملہ قرار دیا تھا، تاہم پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس پر شدید سوالات اٹھائے گئے۔

متعلقہ پوسٹ