خشک اور پھٹی ایڑیوں سے پریشان ہیں؟ کچن کی یہ عام چیز انہیں نرم بنانے میں مدد دے سکتی ہے

fotojet 2026 09 09t090044 7761788926596 0


خشک موسم میں جلد کی نمی کم ہونے کے باعث ایڑیاں کھردری، خشک اور پھٹی ہوئی نظر آنے لگتی ہیں۔ اگر آپ بھی اس مسئلے سے پریشان ہیں تو گھر میں موجود چند چیزوں سے اس مسئلے کو حل کریں۔

اس کیلئے آپ کو چینی اور زیتون کا تیل چاہیے ہو گا۔

گھریلو اسکرب کیسے تیار کریں؟

چینی کے باریک ذرات مردہ جلد کو نرمی سے ہٹانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ زیتون کا تیل خشک جلد کو نمی فراہم کر کے ایڑیوں کو نرم محسوس کرا سکتا ہے۔

ایک پیالی میں ایک چمچ باریک چینی اور 2 چمچ زیتون کا تیل ملا کر گاڑھا سا مکسچر بنا لیں۔ اسے ایڑیوں پر لگائیں اور چند منٹ بعد انتہائی ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، پھر نیم گرم پانی سے پاؤں دھو کر خشک کر لیں۔

Learn About the Olive Oil Production and Extraction Process – The Olive Tap

نرمی برقرار رکھنے کا آسان طریقہ

اسکرب کے بعد ایڑیوں پر موئسچرائزر یا پیٹرولیم جیلی کی موٹی تہہ لگائیں اور رات کو سوتی جرابیں پہن لیں۔ بہت زیادہ رگڑنے یا روزانہ اسکرب کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جلد مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

Cracked Heels (Fissures) – ZeroSole

نوٹ:
اگر ایڑیاں گہری پھٹی ہوئی ہوں، خون آرہا ہو، شدید درد یا سوجن ہو تو گھریلو اسکرب استعمال کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ