برطانیہ کااسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونیوالی اشیاء پر پابندی لگانےکا اعلان

news 1788930038 1964



news 1788930038 1964

(24نیوز)برطانیہ نےمقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈکاکہناہے کہ تعمیراتی کاموں میں اسرائیلی قابضین کی مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد ہوں گی،مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی بستیاں غیرقانونی ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈکے مطابق بعض آبادکار فلسطینیوں کی نسلی صفائی میں ملوث ہیں جس سے اسرائیلی حکومت چشم پوشی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں اور وفاقی یونٹس کی تشکیل کیلئے ورکنگ جاری
برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کاکہناہے کہ بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں بھی لگائی جائیں گی،اسرائیل اور فلسطین دونوں کے محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ