
(ویب ڈیسک )برطانیہ میں تیسرے روز بھی پروازوں کے نظام میں نقص کے باعث مزید 3 ہزار 500 پروازیں متاثر ہوئیں۔
ایئر پورٹ ڈیٹا کے مطابق 3 دن میں متاثرہ پروازوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لندن کے ہیتھرو کی مزید 60 پروازیں منسوخ جبکہ 729 میں تاخیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا حب بننے جا رہا ہے؟
گیٹ وک ایئر پورٹ کی 17 پروازیں منسوخ جبکہ 529 میں تاخیر ہوئی۔
مانچسٹر کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 403 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اسٹینسٹڈ کی 349، ایڈنبراکی 222، برمنگھم کی 193، برسٹل کی 127 پروازیں متاثر ہوئیں۔
گلاسگو کی مزید 124، بیلفاسٹ کی 87، لوٹن کی 240 پروازیں متاثر ہوئیں۔
ایئر پورٹ ڈیٹا کے مطابق 3 دن میں 2 ہزار 500 پروازیں منسوخ جبکہ 9 ہزار 500 تاخیر کا شکار ہوئیں، دوسری جانب ایئر ٹریفک سروسز کی خرابی کے باعث برطانیہ کے 20 لاکھ مسافر متاثر ہوئے۔

