چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے دو نئے گروپ سیٹلائٹس خلا میں روانہ

news 1789154739 5011



news 1789154739 5011

(24 ںیوز)چین نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو نئے گروپ خلا میں روانہ کر دیئے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یاؤگن-53 اور یاؤگن-56 گروپس کے سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور وہ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، زمین اور قدرتی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینے اور آفات سے بچاؤ و نقصانات میں کمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے، یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کی 666ویں خلائی پرواز تھی۔
 

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 





Source link

متعلقہ پوسٹ