
(ویب ڈیسک) ایران نے عمان کے ساتھ ہرمزمعاہدےپر دستخط پیر کے روز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ ایران نے عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر پیر کے روز معاہدےپر دستخط کرنے کا اعلان کردیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کےوزرائےخارجہ کےاجلاس ہوگا۔
اجلاس میں عمان ایران معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ہم پر حملہ کیا گیا تھا۔
مسعود پیزشکیان نے یہ بھی دہرایا کہ امریکہ ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیئے: عراق سے بھیجے گئے ڈرونز نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر 9 مقامات پر آگ لگا دی، پائپ لائن بند

