یمن حکومت کی ترجیح امن، حوثیوں مذاکرات سے انکاری ہیں، یمنی سفیر محمد مطہر العشبی کی گفتگو

news 1789238850 6378


( انور عباس)  پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر العشبی کا کہنا ہےکہ یمن کی حکومت کی ترجیح امن ہے، حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے یمنی سفیر محمد مطہر العشبی نے کہا  یمن اور پاکستان کے مثبت تعلقات ہیں، 500 کے قریبی یمنی طلبا پاکستان میں زیر تعلیم ہیں، یمن میں حالات انتہائی ابتر ہیں اور ان چیلنجز میں سب سے بڑا چیلنج یمن کی سالمیت اور خودمختاری کو درپیش ہے۔

 یمنی سفیر محمد مطہر العشبی کا کہنا تھاکہ باب المندب ایک عالمی اور اہم ترین روٹ ہے، یہ توانائی، تیل، خوراک کا انٹرنیشنل روٹ ہے، 60 فیصد تیل باب المندب سے گزرتا ہے، باب المندب کی بندش کا مطلب عالمی توانائی چیلنج ہے، یمنی حکومت کی ترجیح امن ہے جب کہ حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے، حوثی طاقت حاصل کر کے دیگر یمنیوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، یمنی حکومت مستقل امن چاہتی ہے، حوثی مذاکرات سے انکاری ہیں۔

 یمنی سفیر کا کہنا تھاکہ حوثیوں نے موجودہ صورتحال میں تناؤ میں اضافہ کیا ہے، پاکستان اہم ملک ہے وہ بہت کچھ کرسکتا ہے اورکر بھی رہا ہے۔ نجران، جازان اور دیگر چند جنوبی علاقوں پر سعودی عرب سے بین الاقوامی معاہدہ ہوا تھا، معاملات کو مذاکرات اور بین الاقوامی معاہدے کے تحت حل کر لیا گیا تھا۔

news 1789239047 8860

news 1789239047 7811

 محمد مطہر العشبی  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کا سب سے اہم اور بڑا شراکت دار ہے، یمنی حکومت ملک میں اپنی موجودگی بحال کرنےکی کوشش کر رہی ہے، ہماری حکومت حوثیوں کے خلاف دیگر گروہوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے، یمن کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر اور دیگر قدرتی وسائل ہیں، حوثیوں کے پاس ہتھیار سمندری راستے سے پہنچ رہے ہیں،حوثیوں کا انحصار ان کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز پر ہے، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ