فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد؛ برکس ممالک کا غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
برکس ممالک غزہ میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں، مشترکہ اعلامیہ
برکس ممالک نے غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کردی اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کردیا۔
برکس ممالک کے اجلاس کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں غزہ کی صورتحال سمیت فلسطین کے معاملے پر مختلف نکات پر مؤقف کا اظہار کیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق برکس ممالک غزہ میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو بھی مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی ہے۔
برکس ممالک نے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات کی بھی مخالفت کی ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذہبی اور مقدس مقامات کے احترام پر بھی زور دیا گیا ہے۔

