بغیر ٹرائل عمر خالد کی قید کو 6 سال مکمل؛ بھارتی نظام انصاف پر سوالیہ نشان

عمر خالد .webp


بغیر ٹرائل عمر خالد کی قید کو 6 سال مکمل؛ بھارتی نظام انصاف پر سوالیہ نشان

بھارتی متنازع ایکٹ کے تحت بغیر ٹرائل کے قید عمر خالد ضمانت کے حق سے بھی محروم ہے

مودی کے ہندوتوا راج نے مسلمان ہونا ہی دہشت گردی کا مضحکہ خیز الزام لگانے کے لیے کافی بنا دیا، دہلی فسادات کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی رہنما آزاد جبکہ عمر خالد تاحال قید میں ہے۔ بھارتی متنازع ایکٹ کے تحت بغیر ٹرائل کے قید عمر خالد ضمانت کے حق سے بھی محروم ہے۔

بھارتی جریدہ دی کوئنٹ کے مطابق چھ سال سے جیل میں قید عمر خالد گھٹن اور سانس رکنے کے احساس سے شدید ذہنی اذیت میں ہے۔ بغیر ٹرائل کے جیل میں قید بیٹے عمر خالد کی جدائی میں ان کی والدہ کی آنکھیں آج بھی نم ہیں۔

عمر خالد کے والد نے بھارتی نظام انصاف کو مکمل طور پر ناکارہ قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا جبکہ میئر نیو یارک زہران ممدانی بھی عمر خالد کو خط لکھ کر اظہار یکجہتی کر چکے ہیں۔

سابق بھارتی جج دیپک گپتا نے بھارتی سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی کی تاخیر نے عمر خالد سے اس کی آزادی اور جلد از جلد انصاف کا حق چھین لیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے بغیر عمر خالد کی طویل حراست نے بھارت میں انصاف کے دعوؤں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ