وزیراعظم کا سرکاری ملازمین اور وزرا کو کفایت شعاری کا حکم

IMG 20260309 WA02501


اسلام آباد |
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سادگی اور کفایت شعاری اختیار کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ عالمی معاشی صورتحال میں بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ حکومت عوامی مفادات کے تحفظ اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
شہباز شریف نے یقین دلایا کہ جیسے ہی یہ مشکل مرحلہ گزرے گا اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری وسائل کا بہترین استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ