رحیم یار خان میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 سالہ محمد ریاض اور 15 سالہ فرزانہ بی بی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں.
لنک روڈ سے مین شاہراہ پر آنے والی موٹر سائیکل دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی. حادثے میں زخمی افراد کو ظاہیر پیر اسپتال منتقل کیا گیا.
موٹروے پولیس موقع پر آگئی اور ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں. ڈی آئی جی شاہد جاوید کی خصوصی ہدایت پر سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے،
ایس پی سیکٹر تھری نے زخمیوں کی عیادت کی، ڈی آئی جی شاہد جاوید نے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا بھی حکم دیا.
ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جاتی ہے، موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ اور روڈ سیفٹی میٹیریل بھی تقسیم کیا جاتا ہے.

