
(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں مسافر بحری جہاز ڈوب گیا۔
حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 140 افراد لاپتا ہوگئے ،لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ادارے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جہاز سے 103 افراد کو نکال لیا گیا جن میں سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا ہے۔
لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری

