
(احمد مںصور)بھارتی سربراہی میں برکس اجلاس کی ناکامی اور عالمی رہنماؤں کی بے رخی نے بھارتی سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے،عالمی رہنما برکس اجلاس میں نام نہاد وشو گرو بھارت کے انتہا پسند وزیرِ اعظم مودی کو یکسر نظر انداز کرتے رہے۔
فیملی فوٹو کے دوران مودی نے زبردستی ہاتھ کھینچ کر صدر شی جن پنگ اور صدر پوٹن کو اپنی طرف کر لیا،فیملی فوٹو کے دوران بھی عالمی رہنماؤں کے ہاتھوں بھی غیر مقبول مودی کو شدید سبکی اٹھانی پڑی،برکس اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے باہمی ملاقاتوں اور گفتگو کو ترجیح دی، میزبان مودی پس منظر میں دکھائی دیے۔
برکس سمٹ میں عالمی رہنماؤں کی بے رخی بھارتی وزیرِ اعظم کی بڑھتی سفارتی تنہائی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سعودی عرب نے اجلاس میں صرف وزیرِ خارجہ کو بھیجا، جبکہ برازیل کے صدر نے شرکت ہی نہیں کی۔ْ
گودی میڈیا کی پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی مہم ناکام، ملائیشین وزیرِ اعظم نے بھارتی بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا،اجلاس کے عشائیے کے دوران گوشت کے بغیر مینو میں بھی ہندوتوا کے انتہا پسندوں کا تعصبانہ کردار نمایاں رہا۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف کا اعلان، کون کون اہل ہوگا؟

