گوجرانوالہ: 12 سالہ بچے کو ہم عمر دو بچوں نے قتل کردیا

ambulance1754912852 0


گوجرانوالہ میں ڈیرہ شاہ جمال میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں 12 سالہ بچے کو ہم عمر دو بچوں نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ لقمان اقبال کا محلے میں ملزمان سمیر اور ریحان سے معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ ہم عمر ملزمان نے شیشے کی بوتل توڑ کر لقمان اقبال کے پیٹ میں مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا، جبکہ اہلخانہ کے مطابق ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ