برطانیہ میں شدید دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

news 1794161022 5457



news 1794161022 5457

(24 نیوز)برطانیہ کے علاقے کینٹ میں ایم 20 موٹروے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کا بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی محکمہ موسمیات نے انگلینڈ اور ویلز میں شدید دھند کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے یلو وارننگ نافذ کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھند کے باعث بسوں، ٹرینوں اور فضائی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے اور آمدورفت میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے ہرا دیا، حمزہ ظہور کی سنچری





Source link

متعلقہ پوسٹ