کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ؛ علی ظفر نے مردوں کو کھری کھری سنا دی

1789647794 علی ظفر.webp


کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ؛ علی ظفر نے مردوں کو کھری کھری سنا دی

علی ظفر نے کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حمایت کرتے ہوئے زچگی کے بعد ان کے جسمانی خدوخال پر ہونے والی تنقید اور باڈی شیمنگ کی مذمت کی ہے۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کرنے والے رویے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ معاشرے میں خواتین سے جسم، زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی توقع کی جاتی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر مردوں پر زور دیا کہ وہ اپنے رویوں کا جائزہ لیں اور خواتین کے جسم اور ظاہری حلیے سے متعلق غیر ضروری تبصروں سے گریز کریں۔

علی ظفر نے اعتراف کیا کہ میں ماضی میں خود بھی دوسروں کے حلیے پر تنقید کر چکا ہوں تاہم اب میں اس رویے کو درست نہیں سمجھتا۔

علی ظفر نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کترینہ کی زندگی ہے انہیں اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے دیا جائے اور دوسروں کی زندگی پر توجہ دینے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف حالیہ دنوں اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ مختلف عوامی مقامات پر نظر آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کے وزن میں اضافے سے متعلق تبصرے کیے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ