ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، ایران

آبنائے ہرمز 1 1.webp


ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، ایران

‘مخالفین کو توقع تھی کہ ایران کو چند ہی روز میں شکست دے دی جائے گی’

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق اپنا مؤقف ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک اہم بحری گزرگاہ کو نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے 200 روزہ مزاحمت کے حوالے سے جاری ایک خصوصی بیان میں یہ مؤقف پیش کیا۔

محمد باقر ذوالقدر نے آبنائے ہرمز کی بندش کو ایران کے جوابی اقدام کے پہلے مرحلے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے گزشتہ 200 دن ایرانی عوام کی مزاحمت اور ثابت قدمی کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کئی دہائیوں سے اپنی شناخت، آزادی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے بیرونی طاقتوں کے خلاف کھڑا ہے اور آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ مخالفین کو توقع تھی کہ ایران کو چند ہی روز میں شکست دے دی جائے گی تاہم ایرانی قوم نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

محمد باقر ذوالقدر نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں جانیں قربان کرنے والے ایرانی رہنماؤں، میناب اسکول کے بچوں، لامرد کے نوجوانوں، بامپور کے فوجیوں اور جنگی جہاز ’دینا‘ کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ