چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد نے مختلف علاقوں اور اہم مقامات کا دورہ کرکے امن و امان، سیکیورٹی انتظامات، شہریوں کے تحفظ اور آمدورفت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اہم داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات، سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ امن و امان، شہریوں کا تحفظ اور سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
چیف کمشنر نے اسلام آباد میں اہم داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر کڑی نگرانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات مکمل طور پر فعال اور اہلکار مکمل چوکس رہیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے انتظامیہ، پولیس، سی ڈی اے اور دیگر اداروں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں، کاروباری برادری اور دیگر طبقات کو جائز سرگرمیاں پُرامن طور پر جاری رکھنے کا موقع ملنا چاہیے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق قانون کے مطابق بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مؤثر نگرانی اور فوری رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
شہریوں کی آمدورفت رواں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
چیف کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں محفوظ، پُرامن اور سازگار ماحول برقرار رکھنے کے لیے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف کمشنر کے مطابق امن، شہریوں کا تحفظ اور قانونی سرگرمیوں کا بلا تعطل جاری رہنا اولین ترجیح ہے۔

