ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان یکم اور دو اکتوبر کو گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی میزبانی کرے گا.
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ عالمی یومِ ذہنی صحت 2026 کے سلسلے میں منعقد ہوگا. وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی صدارت میں مینٹل ہیلتھ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا.
سمٹ میں قومی و عالمی ماہرین، پالیسی ساز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے. دو روزہ سمٹ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور پارلیمنٹیرینز کے نمائندے شرکت کریں گے.
موسمیاتی خطرات اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر ذہنی صحت کا نظام سمٹ کا مرکزی موضوع ہے.
وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا تھا پاکستان میں ذہنی، اعصابی اور منشیات کے استعمال سے متعلق بیماریوں کا بوجھ نمایاں ہے.

