محسن نقوی کی سربراہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ملاقات،مشرقی وسطیٰ صورتحال پر گفتگو

news 1790141517 9123



news 1790141517 9123

(اویس کیانی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ پاسداران انقلاب جنرل احمد وحیدی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی اور جنرل احمد وحیدی کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران میں موجود ہیں۔ 

محسن نقوی کی ایرانی قیادت اور سیکیورٹی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان





Source link

متعلقہ پوسٹ