نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم

news 1790226569 6190



news 1790226569 6190

(24نیوز)ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ سپین غزہ کی صورتحال کے ردعمل میں پہلے ہی اسرائیل کے خلاف پابندیوں سمیت متعدد اقدامات کر چکا ہے اور مزید اقدامات پر بھی غور کر رہا ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم حالیہ مہینوں کے دوران غزہ جنگ سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں کے نمایاں ناقد رہے ہیں، اس سے قبل ہسپانوی حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات محدود کرنے اور بعض فوجی تعاون کو روکنے جیسے اقدامات کا اعلان بھی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کا دباؤ؟ امریکی بحری گروپ کے 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی

پیڈرو سانچیز نے اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کے دوران غزہ اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، ہسپانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاری تنازعات کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا،یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس بھی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خونریزی اور تباہی کی شدت ان کے دورِ سیکریٹری جنرل کے دوران دیکھی جانے والی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ