منی پور نسلی فسادات کے باعث ریلیف کیمپس میں رہنے والے متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

2698742 manipurriots 1725514764


منی پورکے سرکاری ریلیف کیمپس متاثرین کے لیے پناہ گاہ کے بجائے مشکلات کی نئی تصویر بن گئے.

بھارتی جریدہ دکن ہیرالڈ کےمطابق زمینی رپورٹس نے منی پورکےریلیف کیمپس میں غذائی قلت، پینے کے پانی کی کمی اورطبی سہولیات کے فقدان کو بے نقاب کردیا.

منی پورتصادم میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ تعداد میں مقیم ہیں، منی پورمیں حکومت کیجانب سےاقدامات نہ ہونے کے باعث تقریباً 24 ہزار افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہیں.

بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق منی پورریلیف کیمپوں نے ایک نااہل اور بے حس حکومت کے زیرِاثرجنم لینے والے شدید انسانی بحران کو آشکار کردیا ہے.





Source link

متعلقہ پوسٹ